عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

 بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ  احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت  5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت کی۔

خیال رہےکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں  190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات و مقامات پر حملے ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج عمران خان اور بشریٰ بی بی جوڈیشل کمپلیکس کے بعد نیب راولپنڈی آفس جائیں گے، عمران خان نے آج اپنی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ذائع کے مطابق نیب نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے تاہم  بشریٰ بی بی کو  آج  پیش ہونےکے لیے نوٹس نہیں دیا گیا۔