ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ، میراتھن ریس میں حصہ لینے والے 21 کھلاڑی ہلاک

21 ATHLETES KILLED IN CHINA
کیپشن: 21 ATHLETES KILLED IN CHINA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چین کےصوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھن میں حصہ لینے والے 21 افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی ہواوں ،ژالہ باری اورشدید بارش نے دوڑ میں شریک لوگوں پر قیامت ڈھادی ۔

چین کےشہربےین کےمشہورسیاحتی مقام میں طوفانی ہوائیں،ژالہ باری اورشدید بارش نےمیراتھن ریس میں شریک کھلاڑیوں پرقیامت ڈھادی، 100 کلومیٹرپرمشتمل ریس میں شریک 21 افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، میراتھون میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا اور علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے۔موسم کی خرابی کےباعث متعدداتھلیٹس لاپتہ ہوگئے۔

جس کےبعدانتظامیہ نے پرریس ختم کرتےہوئےلاپتہ اتھلیٹس کوڈھونڈنےکےلئےریسکیومشن شروع کردیا، پوری رات سرچ آپریشن کےبعد امدادی ٹیموں نے151 افراد کوبحفاظت بچالیا جن میں متعدداتھلیٹس زخمی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer