ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارمینا خان کو عوامی خدمات پر برطانوی ایوارڈ سے نوازا گیا

Armina Khan
کیپشن: Armina Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر کی جانب سے عوامی خدمات کیے جانے پر انہیں برطانیہ کی مقامی حکومت نے ایوارڈ سے نواز دیا۔

ارمینا خان کی پیدائش اور پرورش برطانیہ میں ہی ہوئی اور انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام سے قبل برطانیہ میں ہی کام کیا تھا، ارمینا خان اپنی زندگی کا زیادہ وقت برطانیہ میں ہی گزارتی ہیں، تاہم شوبز منصوبوں کے سلسلے میں وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں، برطانیہ میں عوامی خدمات اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے عوض ہی انہیں اور ان کے شوہر فیصل خان کو برطانوی ریاست انگلینڈ کی کاونٹی لنکاشائر کے ٹاؤن برنلے کے میئر نے ایوارڈ سے نوازا۔

ارمینا خان نے برنلے ٹائون کے پاکستانی نژاد میئر اور ہاوس آف لارڈز کے رکن واجد خان اور ان کی اہلیہ انعم خان سے ملاقات سمیت ان کی جانب سے ایوارڈ وصولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ان کی عوامی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

ارمینا خان نے 21 مئی کو برنلے کے میئر اور ان کی اہلیہ سے شوہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور بعد ازاں انہوں نے دوسری پوسٹ میں خود کو ایوارڈ دیئے جانے کی تصویر بھی شیئر کی۔ عوامی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ دیئے جانے پر ارمینا خان نے برنلے کے میئر کا شکریہ ادا کیا جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

میئر نے ارمینا خان کے شوہر فیصل خان کو بھی ایوارڈ سے نوازا اور انہوں نے بھی ایوارڈ وصولی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی نژاد میئر کی تعریف کی اور ساتھ ہی برنلے اور لنکا شائر کاونٹی کے افرد سے گزارش کی کہ وہ میئر کا ساتھ دیں

Sughra Afzal

Content Writer