شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر آج ہوگی

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز اتوار احترام کیساتھ منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

محکمہ اوقاف کے مطابق لاہور اور اسکے گردونواح سے چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ایوان اوقاف میں چاند دیکھنے کیلئے ڈی جی اوقاف سید طاہر رضق بخاری کی زیرصدارت رویت ہلال کی زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ لاہور اور اسکے گردونواح میں چاند نظر آنے کا آخری وقت سات بج کر اڑتیس منٹ تھا۔