بلدیاتی الیکشن کے معاملہ میں پیش رفت,بڑی تبدیلیوں کا امکان

بلدیاتی الیکشن کے معاملہ میں پیش رفت,بڑی تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پرپیش رفت ہوئی،محکمہ بلدیات نےالیکشن کمیشن کےاعتراضات دور کردئیے، الیکشن کمیشن نےعید کے بعد نیبر ہڈ اور ویلج پنچائیت کی حلقہ بندیوں کا عندیہ دے دیا۔

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ کورونا وائرس کےباعث التواء کا شکار ہو گیا تھا تاہم اب اس میں پھرسے ہلچل ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نےالیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کردئیےہیں،جس پرالیکشن کمیشن نےعید کےبعد نیبرہڈ اور ویلج پنچائیت کونسلز کی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، پنجاب حکومت الیکشن کے انعقاد میں توسیع کی ترمیم تیارکر چکی ہے جسے پنجاب اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کیا جائے گا،نئی ترمیم کےمطابق الیکشن کی مدت میں 9 ماہ کی توسیع لی گئی ہے،اب فروری 2021 تک بلدیاتی الیکشن کرانا لازم ہوں گے۔

قبل ازیں  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل یا مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا  تھا، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا تھا مگر عالمگیر وبا کے پیش نظر ایسا ممکن نہ ہوسکا،سٹی فورٹی ٹو سےگفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمدجاویدقاضی نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کی اپریل مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری مکمل ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو چٹھی لکھ دی گئی ہے۔ اب الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے مقررکرنی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام گراونڈ ورک مکمل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، مہلک وبا نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث ملک بھر میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 52,437تک پہنچ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے نئے اعداد شمار جاری کر دیئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34نئی اموات سامنے آئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer