ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی تنازع ،نیلم منیرنے بھی پوسٹ شیئرکردی

ارطغرل غازی تنازع ،نیلم منیرنے بھی پوسٹ شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے بھی ترک ڈرامے  ارطغرل غازی  کے حوالے سے جاری تنازع پر اپنا بیان جاری کردیا۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو سرحدوں کے بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیے ۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ویسے تو میں اپنی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی رائے کا احترام کرتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی ترکی ڈرامے یا پاکستانی ڈرامے کی بات نہیں.

ہمیں اس سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ یہ اسلام کی بات ہے، یہ ڈراما ہمیں مسلمانوں کی تاریخ بتارہا ہے، انہوں نے انصاف کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں، اللہ کی راہ پر رہے اور اسلام کو زندہ رکھا۔ نیلم منیر نے مزید لکھا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک کتاب پڑھنا جس میں اسلام کی تاریخ بیان کی گئی ہو، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے اور پاکستان میں بھی ایسے پروجیکٹس بنانے کا حوصلہ ملنا چاہیے جس پر ہم فخر کرسکیں۔

نیلم منیر کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹس کیے تاہم سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ارطغرل غازی کی اداکارہ گلثم علی کا کمنٹ بنا جنہوں نے اس ڈرامے میں اصلیہن ہاتن کا کردار نبھایا ہے۔اپنے کمنٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیلم آپ کی تعریف کا شکریہ، آپ اور آپ کا دل بیحد خوبصورت ہے۔اس پر نیلم منیر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے وہ کسی دن پاکستان ضرور آئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer