عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، لاہور کے ریٹرننگ افسران نے حلف اُٹھا لیا

عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، لاہور کے ریٹرننگ افسران نے حلف اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) عام انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر، ضلع لاہور کے44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 44 ریٹرننگ افسران کی حلف برادری کی تقریب سیشن کورٹ میں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرعابد حسین قریشی نے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی نے انتظامی افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابی انتظامات کو موثر بنانے کی ہدایت کی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز سے تجاویز بھی طلب کر رکھی ہیں۔ اس موقع پر سینئر سول جج شکیب عمران قمر اور کوآرڈینیٹر دلدار شاہ بھی موجود تھے۔