ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم  شہباز شریف  نے  ایران کے صدر  ڈاکٹر  مسعود  پزشکیان  سے  ٹیلیفون  پرگفتگو کی  اور ایران  کے صدر   اور  برادر  ایرانی عوام کو  عیدالفطر  اور  نوروز کی مبارک باد دی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اورپاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر  ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع  پر گہرےدکھ کا اظہار کیا اور  زخمیوں ومتاثرین کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم  نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور  کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا اور امت مسلمہ کے درمیان اتحادویکجہتی کی اہمیت پربھی زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کےفروغ کے لیے تعمیری کردار جاری  رکھےگا۔