سٹی 42: پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال چوری کے8ہزار586مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال نقب زنی کے338مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کےمطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن1976مقدمات کیساتھ سرفہرست ہے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی1892وارداتوں کیساتھ دوسرےنمبرپررہا ۔صدرڈویژن چوری کے1882مقدمات کیساتھ تیسرےنمبرپررہا۔
سٹی ڈویژن میں چوری کے1210مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے978مقدمات درج کیےگئے۔سول لائنزڈویژن میں رواں سال چوری کی648وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن110مقدمات کیساتھ سرفہرست۔صدرڈویژن نقب زنی کی68وارداتوں کیساتھ دوسرےنمبرپررہا۔سٹی ڈویژن نقب زنی کے60مقدمات کیساتھ تیسرےنمبرپررہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے58مقدمات درج ہوئے۔سول لائنزڈویژن میں نقب زنی کے22مقدمات کااندراج کیاگیا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال نقب زنی کی20وارداتیں ہوئیں