ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلی فون گفتگو; کشیدگی اور اس کے وسیع اثرات پر گہری تشویش کا اظہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلی فون گفتگو; کشیدگی اور اس کے وسیع اثرات پر گہری تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلی فون گفتگو کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے وسیع اثرات پر گہری تشویش ظاہر کی ۔نائب وزیراعظم نے تناؤ کم کرنے اور استحکام یقینی بنانے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی ناگزیر قرار دی ۔دونوں راہنماؤں نے عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔