ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا تیسرا روز، تفریحی مقامات پر خواتین، بچوں کی بڑی تعداد; لاہور پولیس مکمل الرٹ

عید کا تیسرا روز، تفریحی مقامات پر خواتین، بچوں کی بڑی تعداد; لاہور پولیس مکمل الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید کا تیسرا روز، تفریحی مقامات پر خواتین، بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔شہریوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیشِ نظر لاہور پولیس بھی مکمل الرٹ ہے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز  نے  شہریوں کے حفاظتی اقدامات دیکھنے کےلیے تفریح گاہوں کا دورہ کیا ۔ فیصل کامران نے گریٹر اقبال پارک ، گلشن اقبال پارک ودیگر پارکوں کی سکیورٹی چیک کی۔
فیصل کامران نے  ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو مزید چاک چوبند فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود، انتظامات خود چیک کر رہے ہیں ۔تفریح گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جا رہی ہے،