ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران ،اسرائیل ،امریکہ کشیدگی: جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ

 ایران ،اسرائیل ،امریکہ کشیدگی: جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان:  کراچی میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی نے ایئرلائنز کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے نئے چیلنجز پیدا کر دئیے ہیں۔

اس صورتحال میں جیٹ فیول کی قیمت فی لیٹر 46 روپے بڑھ کر 388 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یکم مارچ سے اب تک مسافر بردار طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں فی لیٹر 200 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق، مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کی وجہ سے جیٹ فیول کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کے لیے فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایئرلائنز اور متعلقہ حکام نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔