ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں کے حادثے میں جاں بحق بچی کے لواحقین سے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کی اظہارِتعزیت

 آوارہ کتوں کے حادثے میں جاں بحق بچی کے لواحقین سے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کی اظہارِتعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور سینئر مسلم لیگ کے رہنما ساجدہ تارڑ نے ٹاؤن شپ 3 بی ون کرسچن آبادی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والی 8 سالہ بچی مہر قیصر کے لواحقین سے تعزیت کی۔

گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد وفاقی وزیر اور ساجدہ تارڑ نے قیصر مسیح اور کنول قیصر سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دیگر اہم شخصیات جیسے رحمت مغل، اجمل ہاشمی، رانا سلیم، ریحان بیگ، معین بٹ اور عامر گجر بھی موجود تھے، جبکہ راشد قریشی، منے خان، چودھری نعیم اور راؤ خضر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے بچی کے والدین کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی پیش کیا تاکہ اس حادثے کے اثرات کو کچھ حد تک کم کیا جا سکے۔