ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ پاکستان پر سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد، عزمِ استحکام کا اعادہ

یومِ پاکستان پر سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد، عزمِ استحکام کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور : 86 ویں یومِ پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہے جس نے ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ متعین کی۔ یہ دن ایمان، امید اور استقامت کے ساتھ پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور عوام متحد ہو کر ہر قسم کے خطرات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کا حامی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر امید، استقامت اور ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔