ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مشن نیویارک کی جانب سےسابق پاکستانی سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پاکستان مشن نیویارک کی جانب سےسابق پاکستانی سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان مشن نیویارک کی جانب سے منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی 

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا, اس موقع پر نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد بھی موجود تھے,قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن حکام, عملہ ارکین نے بھی شرکت کی, اپنے خطاب میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کو خراجِ تحسین پیش کیا,  عاصم افتخار احمد نے منیر اکرم کی پاکستان کے لیے کئی دہائیوں پر محیط سفارتی خدمات کو سراہا,عاصم افتخار احمد نے کہا منیر اکرم کی شاندار خدمات کا ورثہ آنے والے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا, 

 ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق منیر اکرم نے اپنی طویل سفارتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے "طویل، پُرمشقت، مگر بے حد ثمر آور" قرار دیا,انہوں نے پاکستانی خارجہ سروس کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو وہ ایک پیچیدہ عالمی ماحول میں ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادا کر رہی ہے,انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مفید مشورے دیے,اس موقع پر ایک خصوصی دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی،ویڈیو میں مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستان مشن کے افسران کے تاثرات شامل تھے،