ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ؛ گھر میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد جھلس گئے

گوجرانوالہ؛ گھر میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا:  گوجرانوالہ کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے۔ 

ریسکیو حکام کےمطابق معافی والا کے ایک گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو  جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد  زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جھلسنے والوں میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا، تاہم ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہیں ۔