ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی شاپنگ، مارکیٹوں میں شہریوں کا رش لگ گیا

عید کی شاپنگ، مارکیٹوں میں شہریوں کا رش لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وقت کم مقابلہ سخت،شہریوں کاعیدشاپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد شاپنگ کیلئے پہنچ گئی، خواتین موسم کی مناسبت سے کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں، مارکیٹ میں ریڈی میڈ ملبوسات کے نت نئے ڈیزائن خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ خواتین میچنگ جیولری، چوڑیاں اور جوتے خریدنے میں مگن ہیں۔ 

ننھے بچے بھی عیدکی خریداری کیلئے والدین کے ساتھ مارکیٹ پہنچ گئے۔  کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے۔ 

شہریوں کی جانب سے مارکیٹوں میں کپڑو ں، جو تو ں سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا شکوہ کیا گیا ہے۔