ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

یوم پاکستان پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوم پاکستان کے موقع  پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔

 لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔