عابد چودھری:کاہنہ میں نوجوان کامحلے دار خاتون پربہیمانہ تشدد، ملزم فیضان کی خاتون پرتشددکی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
پولیس کےمطابق بچوں کے جھگڑے پر ملزم فیضان نےخاتون کوتشددکانشانہ بنایا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شورسن کرخاتون گھرسےباہرنکلی توملزم نےبالوں سےکھینچ کرگرادیا۔
ملزم فیضان سرعام گلی میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا،ملزم فیضان کی ماں بھی خاتون پر تھپڑ برساتی رہی،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کاہنہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔