ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بلوچستان میں ایک دن میں دہشتگردوں کا دوسرا وار، چار پولیس جوان شہید

City42, BLA, Balochistan Liberation Army, city42
کیپشن: بلوچستان میں افغانستان سے ہدایات لے کر دہشتگردی کرنے والے غداروں نے ہفتہ کے روز سرحدہ ضلع نوشکی مین پولیس کی موبائل پر چھپ کر فائرنگ کی۔ چند روز پہلے ان دہشتگردوں نے ایف سی کی ایک بس پر چھپ کر وار کیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بلوچستان میں دہشتگردوں نے  ایک دن میں دوسرا جان لیوا حملہ کر کے چار یونیفارمڈ پاکستانیوں کو  شہید کر دیا۔ نوشکی میں دہشتگردوں نے   پولیس کی   موبائل وین پر چھپ کر حملہ کیا۔ اس بزدلانہ  حملے میں پولیس کے چار اہلکار  شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے پولیس جوانوں کا تعلق ضلع نوشکی سے ہے، شہیدوں کی میتوں کو  میر گل خان نصیر ہسپتال لایا گیا ۔ 

اس سے پہلے  بلوچستان کے علاقے منگچھر  میں پاکستان کے دشمن دہشتگردوں  نے فائرنگ کرکے  چار مزدوروں کو شہید کیا تھا۔ ان چاروں کا  تعلق صادق آباد سے تھا اور وہ ٹیوب ویل نصب کرنے کے کاریگر تھے۔  چاروں مزدور عبدالغفور لانگو  زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کررہے تھے، دہشتگردوں نے پلاننگ کر کے اس جگہ پر حملہ کیا اور چاروں مزدوروإں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔  

حکومت بلوچستان کے ترجمان  شاہد رند نے  نوشکی  میں 4 پولیس جوانوں اور منگچر میں4معصوم مزدوروں کے قتل  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس موبائل پر  چھپ کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی صوبے میں جاری دہشت گردی کی وارداتوں کا تسلسل ہے۔  فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،منگچھر میں صادق آباد سے تعلق رکھنے والے 4معصوم ٹیوب ویل مزدوروں کو شہید کرنے  کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ ان دونوں حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہا، بے گناہ مزدوروں کا قتل انسانیت سوز فعل ہے،بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں،بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک دشمن عناصر صوبے کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے ناقابل معافی ہیں۔