صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سےسعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود ہیں۔

پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز  نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔