یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا، عبدالعلیم خان

 یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا، عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ دو قومی نظریے اور قیام پاکستان کی بنیاد کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے دن ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔ آج کا دن قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کی نظریاتی اساس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں غربت کے خاتمے، معیشت کی بہتری اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

انہوںے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا ازالہ کریں، وطن عزیز قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔