گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب، 40 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے گئے

گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب، 40 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے 40 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے۔

عطاء الرحمٰن مرحوم اور ریاض شاہد مرحوم کو بعد از وفات ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ توقیر ناصر کو اداکاری، کرکٹر بابر اعظم کو کھیل کے شعبہ میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔مذہبی اسکالر علامہ محمد رضا ثاقب کو، شعبہ نعت خوانی میں عبدالرؤف روفی کو، ادب اور شاعری میں شاکر شجاع آبادی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔اداکاری، پروڈکشن، ڈائریکشن میں سنگیتا اور پروڈکشن کے شعبہ میں محمد حفیظ طاہر کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔افضال احمد مرحوم کو بعد ازوفات صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا اور شعبہ قوالی میں شیر میانداد کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔شعبہ ادب، شاعری میں فرحت عباس شاہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ ادب کے شعبے میں نیلم احمد بشیر کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ ملک محمد سلیم احمد اور محمد اشرف حیدر احمد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر نصرت اللّٰہ اور ڈاکٹر عقیل بابری کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer