قرار داد پاکستان کے 83 سال مکمل ہونے پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

قرار داد پاکستان کے 83 سال مکمل ہونے پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم پاکستان کی تقریبات کی مناسبت سے مزار اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔۔ تقریب کےمہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد نے گارڈز تبدیلی کی پریڈ کا معائنہ کیا۔مہمان خصوصی نے مزار اقبالؒ پر حاضری بھی دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جبکہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔کیمرہ مین ملک جاوید کے ہمراہ فاران یامین سٹی فورٹی ٹو۔۔۔ٹونٹی فور نیوز لاہور


 

Ansa Awais

Content Writer