ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات، تیسری شادی پر وزیراعظم کا کیا ردعمل تھا؟

عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات، تیسری شادی پر وزیراعظم کا کیا ردعمل تھا؟
کیپشن: Amir Liaquat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عامر لیاقت  کی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ملاقات کی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 
بعدازاں عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے بہت اچھی باتیں ہوئی ہیں ، بہت زبردست باتیں ہوئی ہیں ، خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔عامر لیاقت سے صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے دوستی کرادی آپ کی وزیر اعظم سے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ قائل کرکے آئیں ہیں یا قائل کیا ہے ؟ جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے انہیں قائل کیا ہے، جوہونے والا ہے وہ نہیں ہوگا جو نہیں ہونے والا وہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی شادی پر مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور تعریفیں کی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر