ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

کوٹ لکھپت کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر میٹرو بس کے جنگلے سے جا ٹکرائی، حادثےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق قلعہ گجر سنگھ میں تعینات اہلکار حامد فریاد نامی شخص سے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لے کر جارہا تھا۔ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں فریاد نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔