ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے28 ویں اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گاجبکہ پنجاب کابینہ کوکورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ بھی دی جائے گی،اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ کورونا کےمعیشت پراثرات کی رپورٹ پیش کریں گے،جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کورونا آرڈننس کامسودہ پیش کریں گے۔

حکومت کی جانب سےکل سےصوبہ میں کورونا آرڈیننس نافذ کیا جائےگا،اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیر،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزشریک ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer