گلوکارہ حمیرا ارشد اور ثناء ماسک اور سینیٹائزر مہنگا بیچنے والوں پر برہم

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ثناء ماسک اور سینیٹائزر مہنگا بیچنے والوں پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکارہ ثناءاو ر گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ تاجر اور دکان دار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر لوگوں کو کم نرخ میں فروخت کریں، صرف نماز روزہ ہی عبادت نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کے کام آنا بھی عبادت ہے۔

گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ثناء اور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ پتا نہیں ہم کیسے لوگ ہیں اور کیسے مسلمان ہیں، ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو ہم لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیتے ہیں تاکہ کمائی کرسکیں۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز لوگوں کو کم نرخ میں دیں اللہ آپ سے بہت راضی ہوگا، آپ کے پاس کمائی کے لیے پورا سال موجود ہے اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer