( سٹی 42) لیگی کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ٹرین روک لی، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کےباہرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کاانجن روک لیا، کارکنوں نےانجن پر چڑھ کرنعرے بازی کی اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ کارکنوں نے 10منٹ سےزائد وقت تک انجن روک رکھا، اس کے علاوہ ساہیوال سےآنیوالی ٹرین کوبھی روک لیا جس سے مسافر خوار ہوگئے، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ٹریک پرجمع تھی ان کی جانب سےشدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
بعد ازاں کوٹ لکھپت جیل کےباہرلیگی کارکنوں کی جانب سے ٹرین روکنےپرکارکنوں کےخلاف پولیس کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹرین کو روکنے اورمسافروں کو تنگ کرنےکی دفعات پردرج کیاگیا، پولیس کا کہناتھاکہ ویڈیوز سے شناخت کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں شروع ہوں گی۔