(حسن خالد) یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
آج ملک بھر میں پاکستان قومی جوش و جذبے اور ملی حمیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے،محفوظ شہید گریثرن میں نماز فجر کے فوراً بعد پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی،جہاں پاک فضائیہ اور رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی،مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج بھی سنبھالا۔
بیس کمانڈر پی اےایف ائیرکموڈر سید صباحت حسن نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تقریب کےاختتام پرمہمان خصوصی نے یادداشتوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے،جنرل آفیسر کمانڈنگ محمد یوسف نےبھی مزاراقبالؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
یوم پاکستان کے موقع پر مہمانوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام ادارےمتحد رہیں گے۔