ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کا سینیٹر شاہین خالد بٹ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

خواجہ عمران نذیر کا سینیٹر شاہین خالد بٹ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان ابدالی:صوبائی وزیر خواجہ عمران نے ایم پی اے رمضان بھٹی کے ہمراہ سینیٹر شاہین خالد بٹ اور سرپرست اعلٰی ن لیگ تاجرونگ پنجاب انجم محمود بٹ سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایم پی اے رمضان بھٹی کے ہمراہ سینیٹر شاہین خالد بٹ اور سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کاپیار اورسایہ دنیا کی تمام نعمتوں سے بڑا ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے سینیٹر شاہین خالد بٹ اورا نجم محمود بٹ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی۔