ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایرانی صدر کا دورہ پاکستان,  اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی

 ایرانی صدر کا دورہ پاکستان,  اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی۔

 میٹروبس حکام کے مطابق  اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج مکمل بند رہے گی البتہ صبح 6 بجے تا شام 7 تک راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔

 میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا فیض آباد بحال رہے گی،آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ آج میٹروبس سروس بند رہے گی،اس کے علاوہ اسلام آباد کے تمام ٹریلز بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

 ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیرا‏عظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

 ایران کے سربراہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسلام آباد کوسجا دیا گیا ہے۔