ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلکاروں کی بغیر اجازت جیل سے باہر جانے پر پابندی

اہلکاروں کی بغیر اجازت جیل سے باہر جانے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپرٹینڈنٹ کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کےجیل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جیل خانہ جات پنجاب نے جاری کیا۔

 ڈی آئی جی کے مطابق ڈیوٹی کے بعد وارڈر گارڈ جیل سے باہر چلی جاتی ہے،ملیر جیل واقعہ کے بعد جیلوں کی سیکورٹی مربوط بنانا اشد ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیل اہلکاروں کے ڈیوٹی روسٹر  پر ہرصورت عملدرآمد کیا جائے،ڈیوٹی ختم ہونے پر بھی باہر جانے کیلئے جیل سپرنٹینڈنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔

 ڈی آئی جی کے مطابق ویڈیو کال کرکے اہلکاروں کو جیل میں موجودگی کو چیک کیا جائے،اجازت کے بغیر جیل سے باہر جانے پر کارروائی کی جائے۔