سٹی 42: پنجاب حکومت کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ،صاف پانی اتھارٹی 3ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گی
صوبائی وزراء بلال یاسین اور رانا سکندر حیات کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم نے شرکت کی ،سی ای او سید زاہد عزیز اور ڈی جی او اینڈ ایم زوہیب بٹ بھی موجود تھے
وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا پائلٹ پراجیکٹ میں3مدارس اور تین سکولز سے آغاز کیا جائیگا، کونسلز کی مدد سےفلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے،
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، تعلیمی اداروں میں صاف پانی کے منصوبے انتہائی خوش آئند ہیں، پلانٹ پر چوکیدار سکول اور مدرسہ انتظامیہ خود لگائیں گے،
سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ کمیونٹی سکولز سوسائٹی 40فیصد کم بجٹ میں پلانٹس لگائیں گے، منصوبوں کی صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت و مانیٹرنگ کریگی، سکول و مدارس انتظامیہ خود پلانٹس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے،