ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

 گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اُٹھایا۔

ترجمان کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، 1 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،1 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ و ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
اس کے علاوہ 3 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری ہوئے، 67 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے گھر بیٹھے فائدہ اُٹھایا، 11 ہزار سے زائد خواتین نے بھی سہولیات سے فائدہ حاصل کیا اور 17 ہزار 500 سے زائد کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اُنہوں  نے واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ایک قابل سزا جرم ہے۔