فاران یامین :موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف پولیس نے کاروائی کرکے2 رکنی گینگ کا سرغنہ ٹیپو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضا کی ہدایت پرکارروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او باٹا پور کی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی جاری ہے، کاروائی کےدوران ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز، نقدی واسلحہ برآمد کر لی گئی۔
ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کےمزید تفتیش کیلئےانوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔