ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے مریدکے میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے مریدکے میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم  اظہر کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ملزم سے 7 پاکستانی پاسپورٹ 6 شناختی کارڈ ، مختلف فرمز کی سٹمپ برآمد ہوئی ۔ ملزم کافی عرصے سے  انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انسانی سمگروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔