ویب ڈیسک :معروف اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر کام خواتین کو خود نہیں کرنا پڑتا۔
تفصیلات کےمطابق حرا مانی اِن دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اپنےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پیٹرول پمپ پر موجود ہیں اور اپنی گاڑی میں خود پیٹرول ڈال رہی ہیں جب کہ ویڈیو کے کیپشن میں حرا نے لکھا اپنا کھانا خود گرم کرو۔
View this post on Instagram
حرا مانی نے کہا کہ یہاں خواتین کو اپنے تمام کام خود کرنے ہوتے ہیں جب کہ ہم بہت خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں کام کیلئے نذیرہ باجی اور تسنیم باجی جیسی خواتین ہوتی ہیں۔ اداکارہ حرامانی نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں جب بھی گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو بہت سے افراد آپ کے پاس مدد کیلئے آجاتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram