سٹی42:نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ کل منگل کے روز سے آج بدھ تک گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں10 افراد فوت ہوئے اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے 26 جون سے 23 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات ایک بار پھر بتائی ہیں جن کے مطابق اب تک 252 افراد براش سے متعلق حادثات میں جاں بحق ہوئے اور 611 افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 121 بچے،85مرد،46 خواتین شامل ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ139 افراد جاں بحق، 477 زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں60 اموات، 74 زخمی ہوئے، سندھ میں24 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16 اموات ہوئیں، 4 زخمی ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 2، اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش سے اب تک1 ہزار 5 گھروں کو نقصان پہنچا۔328 مویشی پانی میں بہہ گئے۔
بارشوں سے 12 پلوں کو نقصان پہنچا۔