ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنزہ کی سیر کے دوران دیوار پر نام لکھنے کا انجام

ہنزہ کی سیر کے دوران دیوار پر نام لکھنے کا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہنزہ  کی سیر کو گئے ایک سیاح کو دیوار  پر  اسپرے کی مدد سے اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا۔

ہنزہ کے علاقے میں ایک سیاح  نے پہاڑ  کی صاف ستھری سڑک کی دیوار پر وال چاکنگ کرتے ہوئے اپنا نام لکھا جس پر مقامی لوگوں سے اسے دھر لیا اور اس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

 کالے رنگ کا لباس پہنے ایک نوجوان نے دیوار پر اپنا نام لکھا جس پر اسے وہاں موجود لوگوں نے  تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی فوری طور پر حرکت میں آئی اور پولیس نے نوجوان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اس سے دیوار صاف کروائی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سیاح کو معافی بھی مانگنا پڑی۔