علی ساہی :واٹرز برانچ لاہور میں نیو رجسٹریشن کے دوران گاڑیوں کے سکینڈل کا انکشاف، ڈی ای او اور انسپکٹرز کی ای ٹی اوز سے ملی بھگت سامنے آ گئی۔
ملی بھگت سے نیو رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ٹرانسفر کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا۔
سیکنڈل میں ملوث 4ای ٹی اوز ،8انسپکٹرز اور3ڈی ای اوز کو چارج شیٹ کردیا گیا،ڈائریکٹر موٹرزلاہورشاہدگیلانی نے چیکنگ کے دوران 4 دفاتر سے88گاڑیاں پکڑ لیں،نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر میں فرسٹ اونر کا نام نکال کر سیکنڈ اونر کے نام پررجسٹرڈ کیں۔
شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ سیکنڈ اونر کے نام پر رجسٹریشن سے ہر گاڑی سے لاکھوں کی بے ضابطگیاں ہوئیں،متعلقہ گاڑیوں ہو سسٹم میں بلاک کرکے مالکان کو آگاہ کردیا گیا ہے،تمام گاڑی مالکان سے جعلسازی کرکے معاف کی گئی فیس واپس وصول کی جائے گی۔