ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: عظمیٰ بخاری

9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: عظمیٰ بخاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی؟ کہاں کی؟ اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہداء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا، سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔