ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9مئی مقدمات کے ٹرائل کا معاملہ،عمر ایوب آئندہ سماعت پر طلب

سانحہ 9مئی مقدمات کے ٹرائل کا معاملہ،عمر ایوب آئندہ سماعت پر طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان پر فیصل آباد میں سانحہ نو مئی مقدمات کے ٹرائل کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد جیل ٹرائل میں ڈیفنس کونسل کی تقرری کیخلاف درخواست پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا.

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمرایوب کی درخواست پرسماعت کی،عمر ایوب کی جانب سے زین شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ عمرایوب خان کا انسدادِ دہشتگردی عدالت فیصل آباد جیل میں ٹرائل کررہی ہے، ایک پیشی پر عمرایوب کے وکیل بابراعوان پیش نہیں ہوئے ان کی التواء کی درخواست خارج کردی گئی، ان کی مرضی کے بغیر ڈیفنس کونسل مقرر کرکے ان سے سرکاری گواہان پر جرح کروائی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کیا آپ نے ڈیفنس کونسل کی تقرری کو چیلنج کیا، وکیل نے جواب دیا جی،چیف جسٹس نےکہا آپ نے تمام وکالت نامے واپس لینے کی درخواستیں دائر کیں تو اس وقت ملزم وہاں موجود تھا؟ وکیل نے جواب دیا ان کی ہدایات پر درخواستیں دائرکی گئیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے استفسار کیا بتائیں کیا آپ کے موکل اس وقت یہاں موجود ہیں،وکیل نے بتایا وہ یہاں موجود نہیں، چیف جسٹس نے کہا آپ انہیں آئندہ سماعت پرعدالت بلوا لیں۔

Ansa Awais

Content Writer