شاباش پاکستان شاہینز شاباش،  پاکستانی کرکٹرز نے قوم کو خوشی دی اور دل جیت لئے، وزیراعلیٰ پنجاب

Mohsin Naqvi greets Pakistan shaheens on their victory over India, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں فتح پر پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد  دی ہے۔ اور کہا ہے کہ   پاکستانی کرکٹرز نے قوم کو خوشی دی اور دل جیت لئے۔

محسن نقوی  نے پاکستان شاہینز کے نام اپنے تہنئیتی پیغام مین کہا کہ   پاکستان نے بھارت کو واضح مارجن سے شکست دے کر آوٹ کلاس کیا ، پاکستانی شاہینوں نے ہر شعبے میں بھارت پر  اپنی برتری ثابت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے کہا کہ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی  حریف کو  شکست دے کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ۔