ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے انٹرویو پر صارفین کےدلچسپ تبصرے

 اداکارہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے انٹرویو پر صارفین کےدلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پرایک بار پھر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا یہ دونوں شوبز انڈسٹری کی اگلی جوڑی ہوں گے؟

 ڈرامہ سیریل ‘ ثبات ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے امیر اور ماورہ ، واسع چودھری کے پروگرام  میں شریک تھے جہاں ان کی جانب سے دیئے جانے والے سوالات کے جواب نے ان کے تعلق کی نوعیت جاننے کے خواہشمند مداحوں کے تجسس کو مزید ہوا دی۔

میزبان واسع چودھری  نے پروگرام کے آخری سیگمنٹ میں امیر گیلانی سے سوال کیا کہ آپ ایک ڈوبتی کشتی میں سوارہیں اور آپ کے پاس 2 لائف جیکٹس ہوں جن میں سے ایک آپ کی اپنی ہے تو دوسری کس کو دینا چاہیں گے؟ آپشنز سن کر امیرگیلانی نے ماہرہ خان، سارہ خان اور ماورہ حسین میں سے ماورہ کا نام لیا۔ یہی سوال ماورہ سے کرتے ہوئے واسع نے آپشنزمیں اپنا، امیر گیلانی، ہمایوں سعید اور فرحان سعید کا نام دیاتو ماہرہ کا جواب بھی امیرگیلانی تھا