عابد چوہدری:عید کی چھٹیوں کے دوران تین روز میں شہر میں 800 ٹریفک حادثات،818 افراد زخمی ہو گئے.
ریسکیو 1122 کے مطابق عید تعطیلات کے دوران 800 حادثات صوبائی دارالحکومت میں ہوئے،صوبائی دارالحکومت میں 20 جولائی کو 193, اکیس جولائی کو 317 اور بائیس جولائی کو 290 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے.
ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثات میں 818 افراد زخمی ہوئے جن مین سے417 متاثرہ افراد کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کو موقع پر طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا،ریسکیو کے مطابق زیادہ تر حادثات موٹرسائیکل سواروں کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آئے۔