ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت کتنی؟جانئے

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:برائلر گوشت کی قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 226 روپے پر مستحکم ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 161 روپے درجن ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھریلو سطح پر چکن کی طلب میں کمی سے قیمت مستحکم ہے۔عید سے پہلے برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک وقت میں قیمت 210 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم اس وقت بھی قیمت 226 روپے کی سطح پر مستحکم ہے اور دو دن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید کے باعث گھریلو سطح پر چکن کی طلب میں کمی آئی ہےتاہم شادیوں کی تقریبات شروع ہونے پر برائلر کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف فارمی انڈوں کے سرکاری نرخ 161 روپے درجن ہیں، مارکیٹ میں انڈے 170 روپے درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔