ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ہلاک  

dead body file photo
کیپشن: dead body file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)شاہدرہ نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عمران ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی،مقتول بیگم کوٹ کا رہائشی تھا جسے نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کردی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ،ملزمان  کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی ہی برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا اور قتل و غارت کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

    گزشتہ دنوں باغبانپورہ کے علاقے میں سگے   بھائی نے  غصے میں آکر محض اس بنا پر بہن کو قتل کر دیا تھا کیونکہ اس نے  پارلر کی نوکری  چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ دنوں ہی مناواں میں دیرینہ عداوت میاں بیوی کی جان لے لی  گئی تھی، مخالفین نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔