ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری! پاکستان میں 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہونگے

خوشخبری! پاکستان میں 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں 4 بڑے برانڈز کے 62 موبائل فونز ماڈلز سستے ہوں گے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسٹمز ویلیوایشن نے نئے اور کم ریٹس مقرر کردیے۔

ایف بی آر نے بیرون ملک سے درآمد نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر کسٹمز ویلیو پر نظر ثانی کی ہے۔ اس اقدام سے درآمد شدہ موبائل فون سیٹ پر عائد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) ٹیکس میں کمی واقع ہوگئی۔ 

نئے ویلیوایشن ریٹس کے تحت ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ویلیو ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ طریقہ کار میں قیمتیں بڑھا چڑھا کر دکھانے، انڈرانوائسنگ اور استعمال شدہ فونز کی گریڈنگ کے باعث کلیئرنس میں تاخیر ہوتی تھی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑتا تھا۔