ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی غنڈہ گردی۔۔ویڈیو وائرل

خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی غنڈہ گردی۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج کل انٹرنیٹ کا دور ہےاور سوشل میڈیا پر اکثر عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ایک حالیہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور  ٹپ نہ دینےپر ایک مسافر کو اپنی کار سے اترنے نہیں دے رہی ہے ۔  اس نے گاڑی کو لاک کر دیا اور مسافر کو قید کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو برطانیہ کی بتائی جاتی ہے اور ڈرائیور خاتون بھارتی نژاد بتائی جاتی ہے۔ تاہم اس دعوے کے حوالے سے کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں۔ یہ ایک وائرل ویڈیو ہے، لہذا اس ویڈیو میں کئے گئے کسی بھی دعوے کی سچائی کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ایکس اکاؤنٹ @venom1s پر حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور اپنی کار میں بیٹھی خاتون سے بحث کرتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے،’’ایک خاتون اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے بغیر ٹپ کے کار کا دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس نے گاڑی کو لاک کر دیا اور مسافر کو قید کر لیا۔ برطانیہ میں ٹپ دینا کلچر نہیں ہے، جس سے خاتون مسافر کافی حیران ہوگئی ‘‘۔

 وائرل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون جس کار کو چلا رہی ہے وہ مرسڈیز ہے۔ ونڈشیلڈ پر بہت سا پانی ہے، یہ بتاتا ہے کہ بارش ہو رہی ہے۔ خاتون کا لہجہ بتاتا ہے کہ وہ بھارت یا بنگلہ دیش سے ہے، کیونکہ اس کی انگریزی بولنے میں بنگالی لہجہ نمایاں ہے۔ خاتون نے مسافر سے کہا ٹپ دیں اور گاڑی سے اتر جائیں ۔ تاہم مسافر کا اصرار ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی ٹپ نہیں دی، اور وہ نہیں دے گی۔ ڈرائیور کا اصرار ہے کہ اس ملک میں ٹپس کا رواج ہے۔ مسافر کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو کال کرے گی۔ تاہم ڈرائیور کا اصرار ہے کہ اگر پولیس آتی ہے، تو وہ اسی کا ساتھ دے گی کیو نکہ خاتون مسافر پیسے نہیں دے رہی ہے ۔ دونوں کے درمیان بات چیت کے انداز سے تو یہ ایکٹنگ لگ رہی ہے ۔تاہم یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔کسی بڑے غیر ملکی نیوز پورٹل نے اس ویڈیو کو رپورٹ نہیں کیا۔ لہذا، ہم کہانی کی سچائی کی قطعی تصدیق نہیں کر سکتے۔

اس ویڈیو کو 2.4 ملین ویوز مل چکے ہیں، اور بہت سے لوگوں نے تبصرے کیے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ایک فرضی ویڈیو لگتا ہے، جبکہ دوسروں نے کہا کہ یہ اغوا کا معاملہ ہے۔ ایک نے کہا کہ صرف پولیس کی گاڑیوں کو اندر سے نہیں کھولا جا سکتا، تاہم اس دلیل کا جواب لوگوں کی طرف سے دیا گیا کہ دروازے پر چائلڈ لاک سیٹنگ ہو سکتی ہے، جو اسے اندر سے کھلنے سے روکتی ہے۔